بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق ہلیری کلنٹن نے کہا: ہمیں اپنے رہنماؤں کو ان کے کلام کے حوالے سے جوابدہ بنانا چاہئے، خاص طور امریکی صدر کی باتیں حقیقی منفی نتائج کا باعث بنتی ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا: جب آپ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بے لگام ہرزہ سرآئیوں پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ حقیقتا شرمندگی کا باعث ہیں؛ تہذیبی نسل کشی کی دھمکیاں، پوپ لیو کو دھمکیاں، [مغربی] اقدار کو خطرے میں ڈالنا۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا: میں سوچتی ہوں، مجھے امید ہے کہ امریکیوں کی اکثریت دل کی گہرائیوں سے ناخوشگواری محسوس کریں کہ ہمارا ایک صدر ہے، جو باعث شرم ہے۔
سی آئی کا سابق ڈائریکٹر "جان برینن": "ٹرمپ کو برطرف ہونا چاہئے، وہ عقلی خلل اور نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے"۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی تہذیب کے خاتمے کی دھمکی کو امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاستدانوں نیز سابق فوجی جرنیلوں اور سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کی طرف سے منفی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ